آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اداکارہ میگھا

پیر 14 اگست 2017 18:29

آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اداکارہ میگھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء)اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی پورے اہتمام سے منا یا۔

(جاری ہے)

میگھا نے کہا کہ آج ہم جس ملک کی قدر نہیں کررہے اس میں ہمارا قصور نہیں بلکہ یہ ہمیں بغیر کسی جد وجہد کے مل گیا ہے اس کی بنیادوں میں ہمارے اسلاف کا خون شامل ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نہ ہوتی تو آج بھی ہم انگریزوں کی یا پھر ہندں کی غلامی کررہے ہوتے امن و امان میں ہی آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل پوشیدہ ہے میں نے اس سال بھی پورے جوش وخروش سے یوم آزادی منایا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 18:29:58