ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 30 اپریل 2024 21:06

ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے دی ایمی گالا میںآرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی ایمی گالا سے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گائون کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 30/04/2024 - 21:06:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :