سٹیج ڈرامے کا بیڑہ غرق کرنے والوں کا وقت ختم ہو چکا ہے‘ناصر بٹ

جمعہ 15 جنوری 2010 14:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) سینئر اداکار ناصر بٹ نے موجودہ سٹیج ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اب بہودہ ڈانس اور نازیبا جملے بازی سے اکتاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں مگر اب ایک مرتبہ پھر وہ اپنے اصل راستے پر واپس آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کا بیڑہ غرق کرنے والوں کا وقت ختم ہو چکا ہے‘ میں نے بھی ڈرامے کی بدحالی سے مایوس ہو کر سٹیج ڈرامہ کرنا بند کر دیا تھا مگر اب اچھے ڈائریکٹر اور رائٹر کے آنے سے حالات بہت اچھے ہوتے جا رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ سہیل احمد‘ امان اللہ‘ ببوبرال‘ خالد عباس ڈار جیسے نامور اداکار ایک مرتبہ پھر سے سٹیج کی دنیا میں واپس آئیں گے۔

وقت اشاعت : 15/01/2010 - 14:41:00

Rlated Stars :