عید الاضحی ،پی ٹی وی لاہور سنٹر سے سینئر گلوکاروں کے مشہور زمانہ گانے پیش کیے جائیں گے

جمعہ 1 ستمبر 2017 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) عید الاضحی کے موقع پر پی ٹی وی لاہور سنٹر سے سینئر گلوکاروں کے مشہور زمانہ گانے پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے حوالے سے پی ٹی وی لاہور سنٹر نے خصوصی پروگرام تیار کیا ہے جس میں ملکہ ترنم نور جہاں ، مسرت نذیر اور ناہید اختر سمیت دیگر سینئر گلوکاروں کے مشہور زمانے گانے اور غزلیں شامل ہوں گی ۔ علاوہ ازیں حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، شاہدہ منی اور عارف لوہار بھی عید کے ایک شو کا حصہ ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 01/09/2017 - 13:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :