سلمیٰ آغا کی وجہ سے شوبز کیریئر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ

جمعہ 24 مئی 2024 12:03

سلمیٰ آغا کی وجہ سے شوبز کیریئر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے انہیں ماضی میں بالی وڈ کی ایک بڑی فلم میں مرکزی کردار کرنے کا موقع گنوانا پڑا۔

(جاری ہے)

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم ’خون بھری مانگ‘ میں انہیں ریکھا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا لیکن اہلیہ کے اصرار پر انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا پاکستانی فلموں کو حقارت سے دیکھتی تھیں اس لئے انہیں متعدد فلمیں اپنی بیوی کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں۔واضح رہے کہ جاوید شیخ اور سلمیٰ آغا نے 80 کی دہائی میں شادی کی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی اور پھر دونوں نے طلاق لے کر اپنی راہیں جدا کر لیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 12:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :