الحمراتھیٹر فیسٹیول 27مئی سے شروع ہوگا،ترجمان

جمعہ 24 مئی 2024 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) الحمرا آرٹس کونسل لاہور نے27ویں دس روزہ تھیٹر فیسٹیول کا شیڈول جا ری کر دیا۔نت نئے معنی خیز موثر موضوعات پر مبنی ڈرامہ فیسٹیول 27مئی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمرا کے مطابق گزشتہ بیس برس سے بلاتعطل تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کلاسیکل تھیٹر کی بقا ہے،پاکستان میں تھیٹر کی عہد بہ عہد ترقی میں الحمرا اہم کردار ادا کر رہا ہے،تمام ڈرامے دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کئے گئے ہیں،اسٹیج کے فنی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے تھیٹر فنکاروں نے بڑی محنت کی ہے۔فیسٹیول 27مئی سے 6جون تک جاری رہے گا۔الحمرا تھیٹر فیسٹیول کے تمام ڈرامے فری دیکھائے گا،جو شام 7بجے ہال نمبر 2میں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 24/05/2024 - 14:53:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :