اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ہے لیکن میری مرضی کاکردار نبھانے کی پیشکش نہیں ہوئی ‘ حنا دلپذیر

کسی بھی اداکار کیلئے اسٹیج سیکھنے کابہترین پلیٹ فارم ہے ،اچھا کردار ملنے کی صورت میں خواہش کی تکمیل کرونگی

جمعرات 7 ستمبر 2017 13:14

اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ہے لیکن میری مرضی کاکردار نبھانے کی پیشکش نہیں ہوئی ‘ حنا دلپذیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء)نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ہے لیکن ابھی تک مجھے میری مرضی کاکردار نبھانے کی پیشکش نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے کہا کہ کسی بھی اداکار کیلئے اسٹیج سیکھنے کابہترین پلیٹ فارم ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ اسٹیج پر کام کروں ۔ انہوں نے بتایا کہ عید الفطر پر کراچی آرٹ کونسل کی طرف سے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اسکرپٹ میں اپنا کردا ر دیکھ کر معذرت کر لی تھی ۔ حنا دلپذیر نے کہا کہ جب بھی اچھے کردار کے حامل اسکرپٹ کو لے کر ڈرامہ بنایا گیا اور مجھے پیشکش ہوئی تو اپنی خواہش کی تکمیل کروں گی ۔

وقت اشاعت : 07/09/2017 - 13:14:27

Rlated Stars :