فلم آلٹل پرنسس ایما واٹسن کی پسندیدہ ترین فلم

اتوار 10 ستمبر 2017 14:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن نے فلم آلٹل پرنسس کو پسندیدہ ترین فلم قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایما واٹسن نے لکھا ہے کہ 1995ء کی سپرہٹ فلم آلٹل پرنسس ان کی پسندیدہ فلم ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ننھی شہزادی کی ہے جس کا فلم میںایک قول کہ ''میں ایک شہزادی ہوں اور ہر لڑکی شہزادی ہوتی ہی''انہیں بہت اچھا لگا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قول پر وہ بھی یقین رکھتی ہیں اور خود کو کسی شہزادی سے کم تصور نہیں کرتیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ فی الحال کیرئیر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور جلد ہی نئی فلم کا اعلان کریں گی۔

وقت اشاعت : 10/09/2017 - 14:40:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :