لوگ کسی کی محنت کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں،بھومی پڈنیکر

جمعہ 15 ستمبر 2017 14:16

لوگ کسی کی محنت کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں،بھومی پڈنیکر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ لوگ صرف اندازہ لگا کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کس نے کتنی محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ کچھ لوگ کیسے کام کی بنیاد پر لوگوں کی زندگی کا اندازہ لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف اندازے کی بنیاد پر یہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی فیملی کے لئے بہت محنت کی ہے،حقیقت یہ ہے کہ میں آزاد لڑکی ہوں میرا تعقلق ایسی فیملی سے ہے جو لڑکیوں کو مکمل آزادی دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 14:16:22