فلم ’سلم ڈاگ ‘میں لتیکا کے بچپن کا کردار نبھانے والی روبینہ نوکری کی تلاش میں

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:39

فلم ’سلم ڈاگ ‘میں لتیکا کے بچپن کا کردار نبھانے والی روبینہ نوکری کی تلاش میں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) بہترین فلم کیلئے اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ’سلم ڈاگ‘ سے تو سب ہی واقف ہیں جس میں بھارتی موسیکار اے آر رحمان نے انتہائی شاندار میوزک دیا اور اس کے گانے پوری دنیا میں بے حد پسند کیے گئے تاہم اس فلم میں لٹیکا کے بچپن کا کردار نبھانے والی یہ ننھی سی بچی روبینہ اب 17سال کی ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روبینہ پہلے بیندرا کے قریب واقع جھونپڑ بستی میں رہا کرتی تھیں لیکن 2011میں ان کی بستی میں آگ لگی جس کے باعث ان کا گھر بھی جل گیا تھا ،فی الحال روبینہ آج کل ممبئی سے 60کلومیٹر دور ایک دیہی علاقے میں اکیلی ہی رہ رہی ہیں ،روبینہ کا خواب بھی بڑی ہیروئن بنناہے لیکن ابھی وہ اپنے گزارے اور خرچ چلانے کیلئے نوکری کی تلاش میں ہیں۔

روبینہ کا کہناتھا کہ وہ اپنا خرچہ چلانے کیلئے کوئی بھی نوکری کر سکتی ہیں ،روبینہ ساتھ میں اپنی پڑھائی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اس وقت فرسٹ ایئر کی طالبہ ہیں۔2011میں جب بستی میں لگنے والی آگ سے ان کا گھر جلا تو اس کے ساتھ ان کی یادیں بھی جل گئیں ،گھر میں موجود آسکر میں ملے ان کے ایورڈ اور تصاویر بھی راکھ کا ڈھیر بن گئیں تھیں۔۔
وقت اشاعت : 15/09/2017 - 16:39:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :