راولپنڈی آرٹس کونسل میں سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’دیکھ مگرپیارسے‘پیش کیا گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:20

راولپنڈی آرٹس کونسل میں سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’دیکھ مگرپیارسے‘پیش کیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء)راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’دیکھ مگرپیارسے‘پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات ایم اسلم بھٹی نے دی تھیں۔کھیل کا مقصدصاف ستھری ڈرامائی سرگرمیوں کا فروغ اورسماجی ومعاشرتی مسائل کواجاگرکرنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے فنکاروں میں لبنیٰ شہزادی، نعیم ببا،جھلک علی،احسام اعوان،نایاب،نعیم ٹوٹا،آسیہ،محبوب الہیٰ اعوان،نیلم،ارشدخان اورشمس اقبال شامل تھے۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے اپنی گفتگومیں کہا کہ اصلاحی ڈرامے کے فقدان کوآرٹس کونسل میں پروان چڑھایا جا رہا ہے تاکہ تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح کا پہلوبھی شامل ہو۔انھوں نے کہا کہ تعمیری سرگرمیوں کافروغ آرٹس کونسل کے بنیادی مقاصدمیں شامل ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2017 - 16:20:08