خود کو شیشے میں نہیں دیکھ سکتا، جانی ڈپ

جمعرات 4 مارچ 2010 19:35

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔4 مارچ۔ 2010ء) ہالی ووڈ گلوکار جانی ڈپ نے کہا کہ وہ خود کو شیشے میں نہیں دیکھ سکتا۔ اداکار جانی ڈپ نے کہا کہ انہیں شیشہ دیکھنے سے سخت کوفت ہوتی ہے اور وہ اپنے آپ کو شیشے میں دیکھنا پسند نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

اداکار جانی ڈپ اپنی اگلی فلم ”ایلس ان ونڈر لینڈ“ ایک پاگل جوتی فروخت کرنے والے کے کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم کی ہدایات ٹم برٹن دے رہے ہیں۔ اداکار جانی ڈپ نے کہا کہ میں اس کردار کیلئے سکائٹ سکرٹ پہننے کوترجیح دونگا اس حوالے سے میری اس فلم کے ہدایتکار ٹم برٹن سے بھی میری گفت و شنید ہو چکی ہے اور وہ میرے اس فلم کے کردار کیلئے سکاشٹ اسکرٹ مجھے پہنانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹش سکرٹ ان کا ویسے بھی پسندیدہ لباس ہے۔

وقت اشاعت : 04/03/2010 - 19:35:01

Rlated Stars :