نئے فنکاروں کو سینئر لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے‘ نر گس

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:26

نئے فنکاروں کو سینئر لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے‘ نر گس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) اداکارہ نر گس نے کہا ہے کہ جاندار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے ، شائقین ڈرامہ ہزاروں روپے خرچ کر کے ڈرامہ ہالوں میں تفریح کے لئے آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملے ، اسی طرح میرے پرستاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا اور معیاری رقص ان کے سامنے پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںنرگس نے کہا ہے کہ اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اچھی اور بہترین آئیٹم تیار کرتی ہو تاکہ شائقین ڈرامہ کو پرفارمنس مدتوں یاد رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تعداد کی بجائے معیار پر خصوصی توجہ دیتی ہوں ، نئے فنکاروں کو سینئر لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 30/09/2017 - 13:26:46

Rlated Stars :