شاہد آفریدی اور زرین خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:16

شاہد آفریدی اور زرین خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی کی زرین خان کے ساتھ تصایور نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔ دبئی میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جہاں پر پاکستانی اور انڈین اسٹار موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

شاید آفریدی ایسے کھلاڑی جن کے بھارت سمیت پوری دنیا میں بہت سے مداح موجود ہیں جو لالہ کیساتھ تصاویر بنانا چاہتے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کیساتھ تصاویر بنوا کر وہ انہیں کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا چاہتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہوا جب اداکارہ زرین خان نے شاہد آفریدی کو دیکھا تو فوری طور پر تصویر بنوانے کیلئے موبائل فون نکال لیا۔ زرین خان نے قریب کھڑے ایک شخص سے تصویر اتارنے کی درخواست کی تو ایسے میں دوسری طرف کھڑے ایک اور بندے نے بھی دونوں کی تصویریں اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 20:16:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :