گلوکارہ راگنی نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دیدیا

میں نے ابھی شادی نہیں کی ،جب بھی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 20:07

گلوکارہ راگنی نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) گلوکارہ راگنی نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹی افواہوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی شادی نہیں کی لیکن جب بھی شادی کروں گی تو اپنی فیملی کے ساتھ میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو بھی دعوت دوں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حسد کر کے میری شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کو ابھی انتظار کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میں نے بھی شادی کرنی ہے مگر بعض نادان دوست میری شہرت سے خائف ہو کر میری شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں جس کی مجھے کوئی پرواہ نہیں مگر میں ان لوگوں سے صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ ابھی انتظار کریں جب شادی ہو گی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 20:07:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :