لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان

جمعرات 2 مئی 2024 20:02

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) اداکارہ ومیزبان مایا خان نے کہا ہے کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان مایا علی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں رائج رشتہ کلچر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے بات کر رہی ہوں، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کیلئے کچھ وقت چاہئے اور چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ وہ، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھائے، اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا۔ آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا، آج کوئی دیکھنے کے لیے آنے والا ہے، آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں۔

(جاری ہے)

مایا خان نے کہا کہ لڑکیاں اپنی زندگی کے قیمتی سال، قیمتی راتیں، سنہرے دن صرف اس فکر میں گزار دیتی ہیں کہ شائد اب جو لوگ دیکھنے کیلئے آئیں گے وہ رشتہ پکا کردیں گے، یا پھر اب جو لوگ آئیں گے وہ کیا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں ہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی بات سے متفق دکھائی دیتے کہہ رہی ہے کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 20:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :