گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی69ویں سالگرہ پرسوں منائی جائے گی

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:29

گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی69ویں سالگرہ پرسوں منائی جائے گی
فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل فیصل آبادکے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 69ویں سالگرہ پرسوں 13اکتوبر بروز جمعہ کو بھرپور طریقے سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل سمیت بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گاجس میں گلو کاروں ، اداکاروں ، فنکاروں ، سٹیج و ٹی وی کے آرٹسٹوں، شعبہ فنون لطیفہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 16:29:38