بولی وڈ اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن

رواں سال دو بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد اب اداکار کا مومی مجسمہ بنانے کا اعلان بھی کردیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:44

بولی وڈ اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء)بولی وڈ اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، رواں سال دو بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد اب اداکار کا مومی مجسمہ بنانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔ورن دھون کی رواں سال دو فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’جڑواں 2‘ شامل ہیں، ان دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔

وہ نئی نسل کے پہلے نوجوان اداکار ہیں جن کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔اس میوزیم میں امیتابھ بچن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا مجسمہ بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ کئی بولی وڈ اداکاروں کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساؤ میں موجود ہیں، ان میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ہریتھک روشن، کترینہ کیف، کرینہ کپور، ایشوریا رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنا مومی مجسمہ بننے کا اعلان اداکار نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کیا، ساتھ ساتھ ایسی تصاویر بھی شیئر کی جن میں اس میوزیم کی ٹیم مجسمے کے لیے ان کے لٴْکس کاپی کررہی ہے۔ اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کافی خوش ہیں اور اپنا مجسمہ دیکھنے کے لیے بیحد پرجوش بھی ہیں۔ورن دھون اس وقت ہدایت کار شوجت سرکار کی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ کا ا آغاز کرنے جارہے ہیں، اس کے علاوہ وہ ’سوئی دھاگے‘ نامی فلم پربھی کام کررہے تھے جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اہم کردار ادا کرتی نظر ا آئینگی۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 21:44:18