صوبے میں سکواش کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے،سیف السلام کاکڑ

بدھ 1 نومبر 2017 20:06

صوبے میں سکواش کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے،سیف السلام کاکڑ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) بلوچستان سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سیف السلام کاکڑنے کہاہے کہ صوبے میں سکواش کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ۔صوبے میں اکیڈ میز کا قیام اور صوبے کے مختلف اضلاع میں کیمپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکواش کا مکمل سامان بھی مفت فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ سکواش کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہابی ایس اے کے صدر سیف اسلام کاکڑ نے کہاکہ سابقہ ادوار میں سکواش کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا تھا سکواش اکیڈمیز کھنڈرات کا منظر پیش کردی سکواش فنڈز کرپشن اور اقربا پروری کی نظر کئے گئے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی سکواش کو ترجیح نہیں دی جسکے باعث صوبے میں شخص 6کھلاڑی ہی اپنی مدد آپ کے تحت سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان سکواش فیڈریشن نے بھی بلوچستان میں سکواش اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے جوقابل تحسین اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھیل کا میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے صوبے کے عوام اپنے بچوں کو سکواش کی جانب مائل کریںتاکہ صوبے کے کھلاڑی ملک وصوبے کا نام دنیا میں روشن کرسکے۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 20:06:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :