لندن میں سجی ’’مرڈر آن دی اوریئنٹ ایکسپریس‘‘ کے پریمیئر کی شام

اتوار 5 نومبر 2017 13:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) دس نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے ہالی وڈ فلم ،، مرڈر آن دی اوریئنٹ ایکسپریس،جس کے پریمیئر کی رنگارنگ شام سجی لندن میں تو جونی ڈیپ سمیت اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کی۔امراء کی ٹرین میں ایک شخص کا قتل قاتل کی کھوج میں جاسوس سب مسافروں کو لیتا ہے تفتیش کے گھیرے میں۔

(جاری ہے)

کہانی ہے مرڈر آن دی اوریئنٹ ایکسپریس کی فلم کی مرکزی اسٹار کاسٹ میں جونی ڈیپ، کینتھ براناغ، ڈیزی ریڈلے، ولیم ڈافو، شامل ہیں جو لندن میں پریمیئر تقریب میں بھی خوب جھلملاتے نظر آئے ریڈ کارپٹ پر دیگرفلمی ستاروں کی کہکشاں بھی اتری جن میں پینی لوپ کرز نمایاں رہیں۔

مسٹری تھرلر کرائم ڈرامہ مووی مرڈر آن دی اوریئنٹ ایکسپریس دس نومبر کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنائی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 05/11/2017 - 13:01:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :