الحمرا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے 29 دسمبر کو شام موسیقی کا انعقاد کرے گا، ذوالفقار علی زلفی

منگل 27 دسمبر 2022 14:50

الحمرا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے  29 دسمبر کو شام موسیقی کا انعقاد کرے گا، ذوالفقار علی زلفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2022ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے 29 دسمبر کو شام موسیقی کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے بیان میں کہا ہے کہ موسیقی کی عظیم آواز ملکہ ترنم نور جہاں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے29 دسمبر شام 6بجے الحمرا ہا ل نمبر 2میں شام موسیقی کا انعقادکیا جائے گا ، جس میں ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کو یاد کیا جائے گا، شام موسیقی میں نامور گلوکارائیں ترنم ناز، سارہ رضا خان، سحر منہاس اور میمونہ ساجد پرفارم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ الحمرا لیجنڈ کے فن کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے منظم انداز میں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وقت اشاعت : 27/12/2022 - 14:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :