عدنان صدیقی کا امریتا پریتم کے ناول پر مبنی ڈرامہ ’گوگی‘ بنانے کا فیصلہ

ڈرامے میں امیر ہندو نوجوان کا کردار ادا کررہا ہوں ،ْحمزہ کی گفتگو

جمعرات 9 نومبر 2017 11:58

عدنان صدیقی کا امریتا پریتم کے ناول پر مبنی ڈرامہ ’گوگی‘ بنانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) اداکار و پرڈیوسٹر عدنان صدیقی نے امریتا پریتم کے ناول پر مبنی ڈرامہ ’گوگی‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ڈرامے کے اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے بتایا کہ اس ڈرامے کا نام ’گوگی‘ ہے، جو 1946 سے 1947 کے دور پر مبنی ہوگا، اقبال حسین اس ڈرامے کی ہدایات دیں گے۔اس ڈرامے میں عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے اداکار حمزہ فردوس نے بتایا کہ یہ ڈرامہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس میں اغواء کرنے کا ایک واقع سب کچھ تبدیل کردیگا۔

اس ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے حمزہ نے مزید بتایا کہ ’نرملا ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی ہے ،ْجو کافی خوشی سے اپنی زندگی گزار رہی ہے ،ْ اسے اس ہی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک امیر نوجوان دھوکہ دیتا ہے جبکہ ایک رات رشید نامی ایک شخص اسے اغواء کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ نے بتایا کہ وہ اس ڈرامے میں امیر ہندو نوجوان کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی میں اور بہت کچھ ہے لیکن میں اس کی تفصیلات ابھی بتا نہیں سکتا، ابھی میں صرف یہی بتا سکتا ہوں کہ آپ اس ڈرامے میں میرے سفر سے کافی متاثر ہوں گے۔عدنان صدیقی اور حمزہ فردوس کے علاوہ عاصمہ عباس، محسن گیلانی اور راشد محمود بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ایک نئی اداکارہ عمر خان اس ڈرامے کی ہیروئن بنیں گی۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 11:58:02

Rlated Stars :