فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘کو 10 سال مکمل

جمعرات 9 نومبر 2017 16:23

فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘کو 10 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘ 2007 ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ،دیپیکا پڈوکون نے فلم ’’اوم شانتی اوم ‘‘ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا جسے باکس آفس پر بے حد سراہا گیاجبکہ فلم میں ارجن رام پال ،شریاس تلپاڈے اور کرن کھیر نے اہم کردار ادا کئے،فلم میں اداکارہ کاجول ،شلپا شیٹھی ، دیا مرزا ،کرشمہ کپور ،پریٹی زنٹا ، ودیا بالن ،ابھیشیک بچن ،تبو ،گوندا ،جوہی چاولہ ،ارمیلا مٹونڈکر، سنیل شیٹھی ،سنجے دت ،ریکھا ، بوبی دیول ، چنکی پانڈے ،بپاشا باسو ، ریتھک روش ،گوری خان ،ارشد وارثی ،امیتابھ بچن ،شبانہ اعظمی اور دیگر نے سپیشل اپیئرینس دی۔

(جاری ہے)

فلم نے بہترین گانوں ،اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز جیتے۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 16:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :