’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘ سلمان خان

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:52

’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘ سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہورہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغازکردیا۔فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئینگی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔

فلم ’ریس ‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغازہوگیا ہے‘۔خیال رہے کہ پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ’ریس‘ میں اکشے کھنہ ولن بنے تھے، اور ’ریس 2‘ میں یہ منفی کردار جون ابراہم نے ادا کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 19:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :