ٹی وی پر کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہوں،ودیا بالن

جمعرات 16 نومبر 2017 14:07

ٹی وی پر کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہوں،ودیا بالن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ ٹی وی پر کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ 2 سال قبل ٹی وی پر ایک ٹاک شو کرنے بارے پر عزم تھی ،وہ شو عامر خان کے ٹاک شو ستیا میوجیاتے جیسا تھا تاہم میکرز شو کے وسط میں کچھ مزاحیہ عنصر شامل کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے مجھے لگا کہ شو کا تصور یا خیال خراب ہونے کا خدشہ تھاجو نہیں چل سکا، پھر جب انہوں نے ڈانس شو میں جج بننے کی پیشکش کی تو میں نے انہیں بتایا کہ لوگ مجھے شو میں کہیں کچھ نیا کرنے کو کہیں گے تو میں فکشن شوز کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، میں ٹی وی پرکام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہوں۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 14:07:20

Rlated Stars :