سوشانت سنگھ راجپوت نے لوکمٹ کا بہترین سٹائلش یوتھ آئیکون کا ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 16 نومبر 2017 14:07

سوشانت سنگھ راجپوت نے لوکمٹ کا بہترین سٹائلش یوتھ آئیکون کا ایوارڈ جیت لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے لوکمت مہاراشٹرا 2017 ء کا بہترین سٹائلش یوتھ آئیکون کا ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لوکمت مہاراشٹرا ایوارڈز 2017 ء گزشتہ روز (بدھ) کومنعقد کئے گئے جس میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو بہترین سٹائلش یوتھ آئیکون کا ایوارڈ دیا گیا،تقریب میں کھیلوں ،سیاستدانوں ،بیوروکریسی ، میڈیسن ،سوشل ورک اور فلم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 14:07:20