ٹام کروز کی طرف سے مردانہ ملبوسات کی کلیکشن لانے کی تیاریاں

ہفتہ 26 جون 2010 16:33

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون ۔ 2010ء)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز مردانہ ملبوسات کا کلیکشن لانے کی تیاری کر رہے ہیں اور ان ملبوسات کی ڈیزائننگ کیلئے انہوں نے اپنی بیوی ادکارہ کیٹی ہومز کی مدد حاصل کی ہے۔ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے دو سال پہلے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ابتک وہ خواتین کے ملبوسات ہی تیار کرتے رہے ہیں تاہم اب ٹام کرور مردانہ ملبوسات لانا چاہتے ہیں۔ ٹام کا کہناہے کہ خواتین کے کلیکشن کی کامیابی کے بعد مردوں کی طرف سے بھی ان سے فرمائشیں کی جارہی تھیں۔ٹام کروز کیٹی ہومز کی مدد چاہتے ہیں، جو آجکلھ ماؤں اور بچیوں کے ایک جیسے ملبوسات ڈیزائن کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/06/2010 - 16:33:29

Rlated Stars :