سلمان خان کے 6 پیکس کی حقیقت سامنے آ گئی

منگل 9 جنوری 2018 22:40

سلمان خان کے 6 پیکس کی حقیقت سامنے آ گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) سلمان خان کی فلم کا سب سے اہم سین وہ ہوتا ہے، جب وہ اپنی شرٹ اتارتے ہیں۔ اسی ایک سین پر سلمان کے فین ان پر فدا رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان ہی ہیں جنہوں نے بالی وڈ ہیرو زکے لئے باڈی بلڈنگ کی روایت کی بنیاد رکھی۔انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عامر سے لے کر ریتک روشن اوتر، اور یہاں تک کہ ان کے مخالف شاہ رخ کو بھی شرٹ اتارنے لگے۔

(جاری ہے)

اب اگر ایسے میں کسی کو معلوم ہو کہ ان کے سکس-پیکس کے کروڑوں لوگ دیوانے ہیں، وہ جعلی ہیں، تو حیرت زدہ ہو جانا فطری امر ہے۔اس بات کا انکشاف فلموں کے لئے کام کرنے والی کمپنی ٹاٹا ایلیکسی سے نکالے گئے ایک ملازم نے کیا۔ اس نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر دیا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سلمان کی فلیٹ ٹمی کو سکس پیکس کا شیپ دیا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق جب سلمان کو پتہ چلا کہ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ میں ڈائریکٹر کبیر خان نے ان کے سین کو ہی ایڈٹ کر دیا ہے، تو انھوں نے فلم کے پروڈیوسر کو فون کرکے ان سے کہا کہ اگر فلم میں ان کا شرٹ لیس سین نہیں ہوگا تو ان کے فین مایوس ہوں گے۔ اس کی وجہ سے برانڈ سلمان کی امیج کو بھی دھکا لگے گا۔۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 22:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :