ورون دھون نے گرل فرینڈ کی وجہ سے والدین کا گھر چھوڑ دیا

اتوار 14 جنوری 2018 13:42

ورون دھون نے گرل فرینڈ کی وجہ سے والدین کا گھر چھوڑ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ورون دھون نے اپنی گرل فینڈ نتاشا کی وجہ سے اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بالی وڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں۔ ورون دھون نئے اداکاروں میں سب سے زیادہ کامیاب ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں اور اپنے کیریئر کی پہلی فلم سے لے کر اب تک وہ کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان اداکار نے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں نیا گھر خریدا ہے، اپنے نئے گھر کی خوشی میں ورون نے گزشتہ دنوں پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کے والد اور کئی فلمی شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 13:42:51