سوناکشی کے علاوہ کوئی اداکارہ ’دبنگ 3‘ کا حصہ نہیں، اربازخان

منگل 16 جنوری 2018 13:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء)بولی وڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان اپنی فلم ’دبنگ‘ سیریز کے نئے حصے پر طویل عرصے سے کام کررہے ہیں، جہاں اس سیریز کی پہلی ہی فلم سے سلمان خان اس میں مرکزی کردار ادا کرتے آرہے ہیں، وہیں نئی فلم میں اداکاراؤں کی کاسٹنگ کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فلم ’دبنگ 3‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ساتھ بہت سی اداکاراؤں کا نام جوڑا گیا جن میں پرینیتی چوپڑا اور مونی روئے شامل ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا پہلی دو فلموں میں سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 13:05:33

Rlated Stars :