فلم’’پدماوت‘‘کی ریلیز تاریخ ایک بار پھر تبدیل ہوگئی

بدھ 17 جنوری 2018 19:47

فلم’’پدماوت‘‘کی ریلیز تاریخ ایک بار پھر تبدیل ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘کی ریلیز تاریخ ایک بار پھر تبدیل ہوگئی۔بھارت کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘کی مشکلات ختم ہونے میں ہی نہیں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

دھمکیوں اور احتجاج کے بعد بڑی مشکل سے فلم کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی اجازت ملی تھی جس پر فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سکون کا سانس لیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی اب ’’پدماوت‘‘مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے یعنی 24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اس کے علاوہ فلمسازوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلم چند تجزیہ کاروں کو دکھائی جائے گی جو پیسے لے کر فلم پراپنا تجزیہ پیش کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ فلم کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 19:47:02