فلم پدماوت میں مجھے ساتھی اداکاروں کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا، دیپیکا پڈوکون

جمعہ 26 جنوری 2018 19:02

فلم پدماوت میں مجھے ساتھی اداکاروں کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا، دیپیکا پڈوکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہیں فلم پدماوت میں اپنے ساتھی اداکاروں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ٹی وی شو بی ایف ایف ود ووگ میں فلم پدماوت میں معاوضے کی رقم کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب نہیں اور جب ان سے پوچھا گیاکہ کیا انہیں فلم پدماوتکے لئے ساتھی اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں مجھے ان دونوں کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا۔ فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہندو رانی پدماوتی کاکردار ادا کیا ہے۔ فلم بھارت میں متعدد سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 19:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :