رتیش دیش مکھ نے’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی

جمعرات 1 فروری 2018 21:30

رتیش دیش مکھ نے’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء)بالی وڈ اداکاررتیش دیشمکھ نے اپنی نئی فلم ' ٹوٹل دھمال' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ رتیش نے اپنے سماجی رابطہ اکائونٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کرکے بتایاہے کہ انہو ں نے نئی کامیڈی فلم 'ٹوٹل دھمال' پر کام شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں رتیش جیکٹ اور ٹوپی پہنے، کلہاڑی تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔ہدایتکار اندرا کمار کی نئی کامیڈی فلم کی تمام سیریز میں رتیش کام کرتے آرہے ہیں۔ نئی سیریز فلم میں رتیش کیساتھ مادھوری دکشت ،اجے دیوگن، انیل کپوراورارشد وارثی بھی کام کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 21:30:20