شاہد آفریدی سے ناجائز تعلقات کی دعویدار عرشی خان پر قسمت کی دیوی مہرباں ہو ہی گئی

جمعہ 2 فروری 2018 11:40

شاہد آفریدی سے ناجائز تعلقات کی دعویدار عرشی خان پر قسمت کی دیوی مہرباں ہو ہی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) بھارتی ریالٹی ٹی وی شو بگ باس 11 کی اہم امیدوار ارشی خان اداکار پرابھاس کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ارشی خان کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد فلمسازوں نے مجھے فلم کے لئے رابطہ کیا جس پر میں نے فلم کی کاسٹ سے متعلق پوچھا اور مجھے بتایا گیا کہ اداکار پرابھاس کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور معاہدے پر دستخط ہونے ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی 17 فروری سے شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 02/02/2018 - 11:40:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :