کر نسی اسمگلنگ کیس:ماڈل ایان کو عدالت کی جانب سے پیشی کا آخری موقع

جمعرات 28 جون 2018 14:00

کر نسی اسمگلنگ کیس:ماڈل ایان کو عدالت کی جانب سے پیشی کا آخری موقع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) راولپنڈی ماڈل گرل ایان علی کی خلاف کر نسی اسمگلنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لئے آخری موقع دیدیاہے۔راولپنڈی کسٹمز کی خصوصی عدالت میں طویل عرصے بعد نئے جج ارشد حسین بھٹہ تعیناتی کے بعد ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ماڈل ایان علی ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضرتھیں۔

(جاری ہے)

و کلاء کی جا نب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔کسٹمز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایان علی ڈیڑھ سال سے بیرون ملک ہے، ہر مرتبہ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا جا تا ہے۔ ایان علی کی عدم حاضری ہر نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا ئیں۔عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لئے آخری موقع دید یا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی یقینی بنا ئی جا ئے۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 14:00:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :