زندگی میں سب سے بہترین مشورہ والد نے دیا ،سخت محنت لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی ، دپیکا پڈکون

جمعہ 29 جون 2018 21:41

زندگی میں سب سے بہترین مشورہ والد نے دیا ،سخت محنت لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی ، دپیکا پڈکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون جو ان دنوں اپنی ممکنہ شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں، وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات پرکھل کر بات کرتی ہیں۔3 سال قبل انہوں نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ کیریئر کی ابتدائ میں انہیں انڈسٹری کے افراد نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کا مشورہ دیا تھا،جو ان کے خیال میں سب سے بدترین تھا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں سب سے بہترین مشورہ ان کے والد نے دیا تھا، جنہوں نے ان سے محبت اور لگن سے اداکاری کرتے رہنے کا مشورہ دیا تھا۔اس سے قبل 2014 میں اداکارہ نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے سے متعلق اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔دپیکا پڈوکون نے 2014 میں اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن یعنی ذہنی پریشانی اور الجھن میں مبتلا ہیں، جس وجہ سے انہیں متعدد برے خیالات آتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اداکارہ نے 2015 میں ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے فلاحی ادارہ ’ لائف، لو فاؤنڈیشن‘ بھی کھولا تھا،جو تاحال بھارت بھر میں ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے کام کر رہا ہے۔اب اداکارہ نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے۔دپیکا پڈوکون نے برطانوی نشریاتی ادارے ’ایوننگ اسٹینڈرڈ‘ (ای ایس) کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دور میں چھاتی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ مشورہ کس نے دیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ بولی وڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان میں نسوانی خوبصورتی نمایاں ہو۔دپیکا پڈوکون کے مطابق انہیں اس طرح کے اور بھی مشورے دیے گئے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ایسا کرنے سے انہیں جلد فلمی دنیا میں کامیابی ملے گی۔بولی وڈ کی ’پدماوت‘ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مشورے ملنے کے باوجود کسی بھی مشورے پر عمل نہیں کیا اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں پر اکتفا کیا۔۔
وقت اشاعت : 29/06/2018 - 21:41:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :