رومیو ویڈز ہیرکی تیاریاں مکمل، ڈرامہ اکتوبر میں نشر کیا جائے گا

پیر 17 ستمبر 2018 15:56

رومیو ویڈز ہیرکی تیاریاں مکمل، ڈرامہ اکتوبر میں نشر کیا جائے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء)مقبول ترین بلاک بسٹر ڈرامہ خانی کے بعد پروڈیوسرعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے شائقین میں مقبول ترین جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید کو ایک بار پھر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے میگا پروجیکٹ "رومیو ویڈز ہیر "میں اکھٹا کردیا ہے، ڈرامے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اکتوبر میں جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کی ہدایات معروف ڈائریکٹر انجم شہزاد نے دیں ہیں، انجم شہزاد اس سے قبل "خانی"میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکے ہیں،جبکہ کہانی لیجنڈ ڈرامہ رائٹر محمد یونس بٹ (مقبول ترین مزاحیہ شو ہم سب امید سے ہیںکہ خالق )نے تحریر کی ہے، مزکورہ ڈرامے کی کہانی بھی رومانوی کے ساتھ مزاحیہ ہے جو کہ اپنے دیکھنے والوں کو گرویدہ بنالے گی۔

(جاری ہے)

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پیش کردہ ڈرامے میں فیروز خان اور ثنا جاوید کو ایک نئے انداز کیساتھ پیش کیا گیا ہے، ڈرامے کے ٹائٹل ٹریک میں معروف سنگر عائمہ بیگ اور ساحر علی بھگہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ کلر فل میوزک ویڈیو ٹریک کی کوریوگرافی وہاب شاہ نے ترتیب دی ہے۔

ڈرامے کا ٹائٹل ٹریک موج مستی سے بھرپور اور مزاح سے بھرپور ہے جس میں فیروز خان اور ثنا جاوید کا ڈانس نمبر مداحوں کو حیرت میں ڈالنے کے لیے کافی ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 15:56:27