عدالت نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:08

عدالت نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پشاور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

پشاور کی مقامی عدالت میں منیبہ شاہ بلیک میلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،منیبہ شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی،وکیل استغاثہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے،ضمانت نہ دی جائے،جس پر عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ملزمہ کو ایف آئی سائبر کرائم نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 21:08:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :