فلم ’’کوشا‘‘ نے مجھ پر لگی چھاپ کو ختم کیا، پراچی دسائی

منگل 23 اکتوبر 2018 14:03

فلم ’’کوشا‘‘ نے مجھ پر لگی چھاپ کو ختم کیا، پراچی دسائی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈکی اداکارہ اور گڈ گرل کے نام سے مشہور پراچی دسائی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’’کوشا‘‘ ان پرلگی مخصوص کرداروں کی چھاپ کو ختم کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پراچی دسائی نے فلم ’’کوشا‘‘ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی جو کہ اب تک کی گئی ان کی فلموں سے با لکل منفرد ہوگا۔ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا فلم ایک ایسی شہری لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ گھر سے بھاگ جاتی ہے اور مستقبل میں اسے اپنے ماضی کو لے کر جن منفی پہلوؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ان سے گزرتی دکھائی دے گی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :