سلورسکرین پر کنگ فو لجینڈ اداکار بروس لی کولانے والے فلم پروڈیوسر ریمنڈ چو 91 برس کی عمر میں چل بسے

ہفتہ 3 نومبر 2018 20:44

سلورسکرین پر کنگ فو لجینڈ اداکار بروس لی کولانے والے فلم پروڈیوسر ریمنڈ چو 91 برس کی عمر میں چل بسے
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سلورسکرین پرکنگ فو لجینڈ اداکار بروس لی کولانے والے فلم پروڈیوسر ریمنڈ چو 91 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔یہ بات ہفتے کے روز رپورٹوں میں بتائی گئی ہے۔وہ ہانگ کانگ سینما کے ’’گاڈ فادر‘‘ سمجھے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

ریمنڈ چو نے 1971 میں گولڈن ہاروسٹ سٹوڈیو مشترکہ طور پر قائم کیا تھا اور عالمی ناظرین تک شہر کی فلمیں لانے کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔اس انڈ سٹری کی ویب سائٹ ائی ایم بی ڈی کے مطابق انہوں نے اپنے کیریر کے دوران 170 سے زائد فلمیں بنائیں۔اورکئی ایکشن اداکاروں کے کیرئیر کو بھی پروان چڑھایا جن میںجیکی چن بھی شامل ہیں۔۔

وقت اشاعت : 03/11/2018 - 20:44:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :