معروف گلو گار اکرم راہی کی دائر کردہ درخواست پر 29 نومبر کو فریقین کے وکلاء طلب

منگل 6 نومبر 2018 20:48

معروف گلو گار اکرم راہی کی دائر کردہ درخواست پر 29 نومبر کو فریقین کے وکلاء طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت میں معروف گلو گار اکرم راہی کی دائر کردہ درخواست پر 29 نومبر کو فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اکرم راہی نے گجرات کے ایک رہائشی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے درخواست گزار کے بارے میں اشتہار شائع کیا۔ جس سے نہ صرف اس کی شہرت کو نقصان پہنچا بلکہ اس نے جو دبئی میں پروگرام کرنا تھا وہ بھی منسوخ کر دیا گیا جبکہ اسے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 06/11/2018 - 20:48:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :