دولت مندہونے سے انسان بڑا آدمی نہیں بنتا،اکرم راہی

منگل 18 دسمبر 2018 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء)بین الاقوامی شہر ت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے کہا ہے کہ دولت مندہونے سے انسان کبھی بھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا،انہوں نے کہا کہ بڑا آدمی تب بنا جاتا ہے جب انسان میں انسانیت موجودہو،ان خیالات کا اظہار اکرم راہی نے گزشتہ روزعرس سیدبابا نوازشاہ المعروف بھولے شاہ سرکار پر غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بزرگان دین ہمیں نیک بننے کا درس دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کا کلام گا کر دل کو سکون ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 16:44:41