ملک کا لیڈر ایماندار ہو تو قوم کی سوچ کو اپنے رنگ میں ڈھال سکتا ہے ‘جاوید شیخ

جمعرات 10 جنوری 2019 13:16

ملک کا لیڈر ایماندار ہو تو قوم کی سوچ کو اپنے رنگ میں ڈھال سکتا ہے ‘جاوید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے جو ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ،معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ پر ایمانداری سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں بنیادی نقطہ صرف یہی ہے کہ وہاں کا ہر شہری اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے باخوبی آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے حکومتی مالی معاملات سے تمام مسائل حل ہوتے ہیں ۔ہمارے ہاں بھی لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر حکومت صرف ان لوگوں سے ٹیکس وصو ل کرے جن کی آمدن اسی طرح کی ہو جس پر ٹیکس عائد ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ اچھا ہو تو ماتحت غلط کام کرتے ہوئے ڈرتا ہے اور اسی طرح کسی ملک کا لیڈر بھی ایماندار ہو تو وہ قوم کی سوچ کو اپنے رنگ میں ڈھال سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 13:16:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :