اداکارہ وفا چودھری کے ڈائیلاگ ’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘کے چنیوٹ میںچرچے

میری پرفارمنس پر تالیوں اور سیٹیوں کی گونج سے داد دینے پر چنیوٹ کے عوام کی شکر گزار ہوں، انٹرویو

ہفتہ 2 فروری 2019 12:32

اداکارہ وفا چودھری کے ڈائیلاگ ’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘کے چنیوٹ میںچرچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء)معروف اداکارہ وفا چودھری کے ڈرامہ میں بولے گئے مشہور ڈائیلاگ ’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘کے چنیوٹ میںچرچے، زبان ذدعام ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمع تھیٹرچنیوٹ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘‘میں اداکارہ وفا چودھری اپنی نئی ڈانس آئٹم کیساتھ پرفارم کر رہی ہیں ،اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ڈرامہ میں ان کا مستی بھرا ڈائیلاگ ’’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘‘کو ڈرامہ شائقین کی طرف سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ایک انٹرویو میں وفا چودھری نے کہا کہ چنیوٹ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہوں اور شکر گزار ہوں چنیوٹ کے عوام کی جو ہمیشہ میری پرفارمنس پر تالیوں اور سیٹیوں کی گونج سے داد دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پچھلے سپیل میں ہمارا ڈرامہ’’ٹور مجاجن دی‘‘بھی سپر ہٹ گیا او راب نیا ڈرامہ ’’جیڑا نہ منے ٹھاہ‘‘کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 02/02/2019 - 12:32:39

Rlated Stars :