سدہارتھ ملہوترا کے پہلی بار عالیہ بھٹ سے تعلق ختم ہونے پر مختلف انکشافات

بریک اپ کے بعد سے ہم دونوں کبھی نہیں ملے‘ 2016 میں تعلق شروع ہوا اور ایک سال بعد ٹوٹ گیا عالیہ بھٹ اب رنبیر کپور کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور دونوں کی شادی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے

پیر 4 فروری 2019 11:39

سدہارتھ ملہوترا کے پہلی بار عالیہ بھٹ سے تعلق ختم ہونے پر مختلف انکشافات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) بولی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا نے پہلی بار معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے تعلق ختم ہونے پر مختلف انکشافات کیے ہیں۔کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں اداکار نے بتایا کہ عالیہ بھٹ سے بریک اپ پر وہ تلخ نہیں ہوئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بریک اپ کے بعد سے وہ عالیہ بھٹ سے نہیں ملے مگر دونوں کے ماضی کے رشتے کا اعتراف بھی کیا، جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں کیا تھا۔

سدہارتھ ملہوترا نے کہاہم اس کے بعد سے کبھی نہیں ملے، ہمارا تعلق شائستہ ہے، میرا نہیں خیال کہ وہ تلخ ہے۔ یہ کافی پرانی ہے اور معاشقے سے قبل بھی میں اسے اچھی طرح جانتا تھا۔ میں نے اپنے کیرئیر کا پہلا شوٹ اس کے ساتھ دیا، تو ہمارے درمیان کافی کچھ ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے مزید بتایاکہ بہت سارے نشیب و فراز ہوتے ہیں، جب آپ خود کو ایک صورتحال سے گزار لیتے ہیں تو آپ پیچھے مڑ کر اچھی اور مسرت بھری یادوں کو دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2012 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام کرنے کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔یہ دونوں اس کے بعد کپور اینڈ سنز میں بھی اکھٹے نظر آئے جبکہ ان کے درمیان تعلق 2016 میں شروع ہوا اور ایک سال بعد ٹوٹ گیا۔اس کے بعد سے سدہارتھ ملوترا کا نام پہلے جیکولین فرنانڈس اور اب کیارہ ایڈوانی کے ساتھ لیا جارہا ہے۔

علاہ ازیں سدھارتھ ملہوترا کا نام پرینیتی چوپڑا سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، جن کے ساتھ آج کل وہ اپنی آنے والی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔جب عالیہ بھٹ کافی ود کرن میں آئی تھیں تو میزبان نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ کس اداکارہ کو سدہارتھ کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گی تو انہوں نے کیارہ کا نام لیا تھا۔عالیہ بھٹ اب رنبیر کپور کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور ان دونوں کی شادی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 04/02/2019 - 11:39:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :