ملکہ ترنم نور جہاں نہ ہوتیں تو ہم جیسی گلوکارائیں بھی شاید اس شعبے میں نظر نہ آتیں‘سائرہ ارشد

گائیکی کے شعبے میں شب و روز محنت کی ہے اور پھر جا کر موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ‘معروف گلوکارہ کی گفتگو

بدھ 6 فروری 2019 13:24

ملکہ ترنم نور جہاں نہ ہوتیں تو ہم جیسی گلوکارائیں بھی شاید اس شعبے میں نظر نہ آتیں‘سائرہ ارشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) معروف گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ اگر ملکہ ترنم نور جہاں نہ ہوتیں تو ہم جیسی گلوکارائیں بھی شاید اس شعبے میں نظر نہ آتیں ،موسیقی کی دنیا میں قدرت نے جو آواز کا جادو ملکہ ترنم نور جہاں کو دیا تھا وہ سب کے دلوں کو چھو لیتا تھا اور اسی وجہ سے گائیکی کا شوق رکھنے والے انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے تھے اور جنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے گائے وہ بھی سپر سٹار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ملکہ ترنم نور جہاں کی گائیکی نے بڑا متاثر کیا۔ مگر میں ان جیسا کبھی نہیں گا سکتی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بھی گائوں تو لوگ اسے یاد رکھیں ۔ سائرہ ارشد نے کہا کہ گائیکی انتہائی مشکل فن ہے اس میں آواز کے ردم کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی کے شعبے میں شب و روز محنت کی ہے اور پھر جا کر موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ۔ میری گائیکی کا سفر جاری ہے اور ایسی شہرت کی خواہشمند ہوں کہ جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 13:24:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :