دوسروں سے اپنا موزانہ کرنا غلط سمجھتی ہوں‘ کرینہ کپور

پرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے

جمعرات 7 فروری 2019 14:51

دوسروں سے اپنا موزانہ کرنا غلط سمجھتی ہوں‘ کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسروں سے موازنہ کرنے کو غلط خیال قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک پٴْرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے ممبئی میں جاری لیک می فیشن ویک2019 میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میں خود کو اپنا آئیڈیل مانتی ہوں اوردوسروں سے اپنا موازنہ کرنا غلط سمجھتی ہوں۔

دوران گفتگو کرینہ نے کہا کہ وہ اپنیکرئیر کے آغاز سے ہی اپنے فیصلے خودکرتی آئی ہیں جبکہ وہ اپنی فنی صلاحیتوں سے با خوبی واقف بھی ہیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی خاصی سمجھدار طبیعت کی مالک اور اپنے کام کو بے حد ایمانداری اور لگن سے کرنے کی عادی ہیں، ان ہی وجوہات کے باعث وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کرینہ کپور نے کہا کہ اپنے کردار کو مضبوط اور مثبت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنی اصلاح کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھے۔گفتگو کے اختتام میں کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ تقریباً 4 سال بعد دوبارہ نظر آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اٴْن کی اگلی فلم تفریح سے بھرپور ہوگی جو کہ مداحوں کو ضرور پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 07/02/2019 - 14:51:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :