بھارتی گلوکار سونو نگم کو سی فوڈ کھانا مہنگا پڑ گیا، اسپتال منتقل

الرجی سے ایک آنکھ بھی سوجھ گئی ہے ، سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا

جمعہ 8 فروری 2019 22:55

بھارتی گلوکار سونو نگم کو سی فوڈ کھانا مہنگا پڑ گیا، اسپتال منتقل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) بھارت کے نامور گلوگار سونو نگم نے اپنی خوفناک تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سمندری کھانا کھانے کی وجہ سے اسپتال جانا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں سونو نگم نے ایک پروگرام میں پرفارم کیا جہاں اٴْن کو ایک مداح نے سی فوڈ کھانے کی پیش کش کی جسے گلوکار نے قبول کرلیا۔

سونو نگم نے سی فوڈ کھا تو لیے مگر اٴْس کے بعد اٴْن کی طبیعت اس قدر ناساز ہوئی کہ انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا اور چہرہ مکمل سوج گیا۔گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوستوں کو ہدایت کی کہ اگر کسی کو خدشہ ہو کہ کوئی بھی چیز صحت کے لیے مضر ہے تو اٴْس سے پرہیز کرنا ہی عقل مندی ہے، ایسی تمام چیزوں اور کھانوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سونو نگم نے بتایا کہ انہیں ممبئی کے نانا وتی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بروقت علاج کیا اگر ایسا نہ ہوتا تو اٴْن کی طبیعت مزید ناساز ہوجاتی جس کے بعد کئی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ میں اس بات کی تشخیص ہوئی کہ سونو نگم کو سی فوڈ کھانے کی وجہ سے الرجی ہوئی جس کے نتیجے میں اٴْن کی ایک آنکھ سوجھ گئی اور انہیں ابھی سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 22:55:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :