فلم \'ٹیکن\' ٹو کی امریکا ،کینیڈا سمیت یورپی باکس آفس پر اجارہ داری

پیر 15 اکتوبر 2012 12:43

لاس اینجلس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) آئرش ہیرو لیام نیسن کی فلم ٹیکن ٹو کی مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکا اور کینیڈا سمیت یورپی باکس آفس پر اجارہ داری قائم ہے، فلم نے دو ہفتے میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا۔فرانسیسی فلم ٹیکن ٹو کو اولیور میگاٹن نے ڈائرکٹ کیا ہے جس میں آئرش ہیرو لیام نیسن کے مد مقابل امریکی اداکارہ میگی گریس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

لیام نیسن فلم میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ فلم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم \"ٹیکن\" کا سیکوئل ہے۔ تین اکتوبر کو ریلیز ہونے کے بعد فلم نے دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ \"ٹیکن ٹو\" امریکا اور کینیڈا کے باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرانے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اور اب تک دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم بینوں کو سینما گھروں کی جانب کھینچنے والی دو سری مووی \"آرگو\" رہی جو ریلیز کے بعد سے دو کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم کی کہانی سی آئی اے کے انیس سو انہتر میں ایرانی انقلاب کے دوران چھ امریکی سفارت کاروں کو تہران سے نکالنے کی ہے اور تیسرے نمبر پر فلم سینسٹر \"Sinister\" رہی جو اب تک ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2012 - 12:43:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :