گلوکار وسیم اخترکیانی کے دوسالہ بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

بیٹے کے دل میں سوراخ ،دل کی دھڑکن اچانک بڑھ جاتی ہے جس سے بچہ تکلیف سے چیختا ہے،گلوکارکی گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

گلوکار وسیم اخترکیانی کے دوسالہ بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا،پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار وسیم اخترکیانی کا دوسالہ بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گلوکاروسیم اخترکیانی کے دوسالہ بیٹے حسین عباس کوپیدائشی طورپر دل کی بیماری ہے،جس کا علاج مختلف ڈاکٹرزسے کروایا جارہا ہے،بتایا گیا ہے کہ وسیم اخترکیانی کے دوسالہ بیٹے حسین عباس کے دل میں سوراخ ہے ،جس سے بچہ تکلیف میں مبتلا رہتا ہے،دل کی دھڑکن اچانک بہت بڑھ جاتی ہے ،جس کو بچہ برداشت نہیں کرپاتا اور زورزور سے چیختا چلاتا ہے ،بیٹے کی بیماری کی وجہ سے تمام فیملی پریشانی میں مبتلا ہے ،وسیم اخترکیانی نے سوشل میڈیا کے زریعے اپنے دوسالہ بیٹے حسین عباس کی جلد صحت یابی کے لئے اپنے پرستاروں سے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 20/03/2019 - 12:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :